ٹی آر ایس کو مناسب امیدوار تک دستیاب نہیں : بی جے پی

   


حیدرآباد :۔ بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار ٹی آر ایس مناسب امیدواروں کے معاملہ میں دیوالیہ ہوچکی ہے اور اس کو ایم ایل سی انتخاب کے لیے امیدوار تک دستیاب نہیں ہیں ۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس کو ایم ایل سی انتخابات کے لیے پارٹی کے باہر سے امیدوار تلاش کرنا پڑا ہے ۔ کے سی آر نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سیاسی وراثت کے لالچ میں آنجہانی کی دختر کو ایم ایل سی امیدوار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں کانگریس حکومت کے زوال میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے ۔۔