ٹی آر ایس کی عوام دشمن پالیسیوں کی ناکامی

   

کونسل کے نتائج پر آر سی کنتیا کا تبصرہ
حیدرآباد ۔ 27۔ مارچ (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا نے کونسل کی تین نشستوں کے چناؤ میں ٹی آر ایس کی شکست کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی ناراضگی قرار دیا۔ نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کنتیا نے گریجویٹ حلقہ سے کامیاب جیون ریڈی اور ٹیچرس زمرہ کے دو کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم مشینوں میں الٹ پھیر کے ذریعہ کسی طرح ٹی آر ایس کامیاب ہوئی تھی لیکن کونسل کی تینوں نشستوں کیلئے بیالیٹ پیپر کے ذریعہ رائے دہی ہوئی اور عوام کا حقیقی فیصلہ منظر عام پر آیا ہے ۔ کونسل کے نتائج حقیقی معنوں میں عوام کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کونسل کے نتائج کا اثر لوک سبھا انتخابات پر پڑے گا اور عوام کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔