لوک سبھا میں ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہونچ گئے ، راجیہ سبھا کی ایک مرتبہ کارروائی ملتوی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے مسلسل چوتھے دن دھان کی خریدی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں اپنے احتجاج کو جاری رکھا ۔ دھان کی خریدی کے معاملے میں قومی پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہونچکر احتجاج کیا ۔ پلے کارڈ تھام کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ وقفہ سوالات کے دوران ٹی ار ایس کے ارکان پارلیمنٹ کسانوں کو بچانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ دھان خریدنے اور اقل ترین قیمت کی قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب 12 ارکان کی معطلی کے خلاف ٹی آر ایس کے ارکان راجیہ سبھا دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ساتھ راجیہ سبھا میں احتجاج کیا ۔ جس پر صدر نشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردیا ۔ 12 ارکان راجیہ سبھا کی معطلی کے خلاف مختلف جماعتوں کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مجسمہ گاندھی کے پاس سیاہ بیاچس لگاتے ہوئے احتجاج کیا جس میں ٹی آر ایس کے ارکان راجیہ سبھا نے بھی احتجاج میں حصہ لیا ۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ گذشتہ 7 سال سے تلنگانہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر زرعی پیداوار ہورہی ہے ۔ زرعی شعبہ کو بڑے پیمانے پر پانی سربراہ کرنے کے علاوہ مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ ریتو بندھو اسکیم کی وجہ سے دھان کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ دھان کی پیداواری کے معاملے میں ریاست تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔۔ ن