ٹی آر ایس کے سرپنچوں اور عوامی نمائندوں کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے کئی سرپنچوں اور قائدین نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے پناپاکا اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے 5 ٹی آر ایس سرپنچوں اور دیگر قائدین نے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سیتکا ، سابق مرکزی وزراء رینوکا چودھری، بلرام نائیک اور دیگر قائدین موجود تھے۔ کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے سرپنچوں میں ٹی ویرانجینلو ( سوم پلی )، وینکٹیشورلو ( نکری پیٹ )، کے چنا بابو ( تیلم گڈہ ) اور کے وینکٹیشورلو ( سنگور ) شامل ہیں۔ سابق زیڈ پی ٹی سی بی وجئے گاندھی، اُپ سرپنچ سنتوش کمار، اُپ سرپنچ وینکٹ اور اپو ساگر کے اُپ سرپنچ ٹی گویندماں کے علاوہ 35 پنچایت وارڈ ممبرس، سابق ایم پی ٹی سی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔ر