ظہیر آباد۔ ٹی آر ایس پارٹی کے مختلف دیہاتوں کے نو منتخب صدور کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب موضع ہوگیلی میں واقع اکھیلی ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام ایم جی راملو صدر ٹی آر ایس ظہیر آباد منڈل نے کیا تھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ اور سابق وزیر و جنرل سکریٹری اسٹیٹ ٹی آر ایس محمد فرید الدین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدور کو گلپوشی و شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی جبکہ ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم شیوکمار، آتما کمیٹی چیرمین وجئے کمار، سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل، سرپنچ فورم کے صدر نشین شٹی راتھوڑ، شیخ فرید ممبر ساؤتھ سنٹرل یوزرس کنسلٹیٹیو کمیٹی، سید محی الدین صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن، مختلف دیہاتوں کے نو منتخب صدور کے بشمول خواتین کی کثیر تعداد نے اپنی شرکت درج کرائی۔
