ٹی آر ٹی امیدواروں کی کونسلنگ کیلئے شیڈول کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے ’ ٹی آر ٹی ‘ کے اہل امیدواروں کے لیے کونسلنگ و احکامات تقررات کی اجرائی سے متعلق ریاستی کمشنر ، محکمہ اسکولی تعلیم مسٹر وجئے کمار نے شیڈول جاری کیا اور جاری کردہ شیڈول کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ 13 اور 14 جولائی کو ایل ٹی آر ٹی امیدواروں کے لیے کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے احکامات تقررات بھی جاری کئے جائیں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 15 تا 17 جولائی تک احکامات تقررات حاصل کئے ہوئے امیدوار تعینات کردہ مدارس سے رجوع ہو کر اپنی ڈیوٹی کی ذمہ داری حاصل کرنے سے متعلق رپورٹ کرنا ہوگا اور جاریہ ماہ 20 جولائی تک اس عمل کو مکمل کرلینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ فی الوقت شیڈول کے مطابق اسکول اسسٹنٹس ( ایس اے ) ، بی ای ٹیز ، لنگویج پنڈت ( تلگو ، اردو ، مراٹھی ) کی جائیدادوں پر ہی تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔۔