حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) بلدی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا توسیعی اجلاس 4 جنوری کو تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارٹی کے لوک سبھا، راجیہ سبھا ارکان، ارکان اسمبلی و کونسل، ضلع پریشد کے چیرپرسن، کارپوریشنوں کے صدورنشین، پارٹی عاملہ کے ارکان اور خصوصی مدعوین شرکت کریںگے۔ صبح 11:30 بجے اجلاس کا آغاز ہوگا اور توقع ہے کہ سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں کے سی آر قائدین کو ہدایات دیں گے۔ پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما رائو اضلاع میں پارٹی کے موقف کے بارے میں رپورٹ پیش کریںگے۔