ٹی ایس ایمسیٹ کی ابتدائی کلید پر بڑے پیمانے پر اعتراضات

   

حیدرآباد ۔ 20 مئی (سیاست نیوز) ٹی ایس ایمسیٹ ابتدائی ’’کی‘‘ پر بڑے پیمانے پر اعتراضات وصول ہورہے ہیں۔ انجینئرنگ امتحان پر 1700 اور اگریکلچر اینڈ میڈیکل پر 674 اعتراضات وصول ہوئے ہیں۔ ماہرین سبجیکٹ جے این ٹی یو اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ن
ایمسیٹ عہدیداروں نے بتایا 80 فیصد اعتراضات غیرواجبی ہے جس پر کوئی غور نہیںکیا جائیگا۔ 20 فیصد اعتراضات قابل غور ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اعتراضات پر جائزہ لینے کا عمل مکمل ہونے کے بعد فینانشیل ’’کی‘‘ کلید کو قطعیت دی جائے گی۔ پھر پرچہ سوالات کو معمول پر لانے کا کام شروع کیا جائے گا جس کے بعد فائنل نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہیکہ جاریہ سال ٹی ایس ایمسیٹ امتحان میں 3.01 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ن