28 فروری کو نوٹیفیکیشن ، 3 مارچ تا 10 اپریل درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں انجینئرنگ ، اگریکلچر ، فارمیسی کالجس میں داخلوں کے لیے ایمسیٹ نوٹیفیکیشن 28 فروری کو جاری کیا جائے گا ۔ 3 مارچ سے آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ امیدوار 10 اپریل تک بغیر کسی جرمانہ فیس کے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ریاستی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر نشین پروفیسر لمبادری نے ایمسیٹ کا شیڈول جاری کردیا ۔ 7 تا 11 مئی تک ایمسیٹ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انجینئرنگ طلبہ کے امتحانات 7 تا 9 مئی تک اگریکلچر اور فارمیسی کے طلبہ کے لیے 10 اور 11 مئی کو امتحانات منعقد ہوں گے ۔ ایمسیٹ کے جاری کردہ شیڈول میں وضاحت کی گئی ہے کہ 28 فروری کو نوٹیفیکیشن جاری ہوگا ۔ 3 مارچ سے 10 اپریل تک آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ 15 اپریل تک 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 20 اپریل تک 2500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 25 اپریل تک 5000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 2 مئی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ درخواستوں کی فیس 1100 روپئے ہوگی تاہم ایس سی ، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے 600 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ امیدوار 30 اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ 7 تا 11 مئی تک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔۔ ن