ٹی ایس ایمسیٹ 2019 کے نتائج کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

انجینئرنگ کے لیے ایک لاکھ 8213 جب کہ اگریکلچر و بی فارمیسی کے لیے 63 ہزار 758 امیدوار اہل
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں انجینئرنگ اگریکلچر اور بی فارمیسی کورسیس میں داخلوں کے لیے 3 ، 4 اور 6 مئی کے علاوہ 8 اور 9 مئی کو منعقدہ ٹی ایس ایمسیٹ 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ کوکٹ پلی حیدرآباد میں واقع جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی میں صدر نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے وائس چانسلر جے ین ٹی یو کوکٹ پلی پروفیسر وینو گوپال ریڈی اور کنوینر ٹی ایس ایمسیٹ 2019 پروفیسر یادیا کی موجودگی میں نتائج کو جاری کیا گیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے بتایا کہ انجینئرنگ ، اگریکلچر اور بی فارمیسی کورسیس میں داخلوں کے لیے ایمسیٹ کے لیے طلباء وطالبات سے جملہ 2,17,199 درخواستیں وصول ہوئیں تھیں ۔ جن میں انجینئرنگ کے لیے 1,42,210 درخواستیں اور اگریکلچر و بی فارمیسی کے لیے جملہ 74,989 درخواستیں شامل تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ کورسیس ایمسیٹ کے لیے جملہ 1,42,210 طلباء وطالبات کے منجملہ 1,31,209 امیدواروں ( طلباء وطالبات نے ) نے امتحان میں شرکت کی تھیں ۔ نتائج کی روشنی میں انجینئرنگ کورسیس کے لیے جملہ 1,08,213 طلباء وطالبات اہل قرار دئیے گئے ۔ جب کہ اگریکلچر و بی فارمیسی کورسیس کے امتحان میں شرکت کرنے والے 68,550 طلباء و طالبات کے منجملہ 63,758 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کئے ۔ اس طرح انجینئرنگ کورسیس کے نتائج کا اوسط 82.47 فیصد رہا ۔ اور اگریکلچر و بی فارمیسی کورسیس کے نتائج کا اوسط 93.01 فیصد رہا ۔ پروفیسر پاپی ریڈی نے بتایا کہ ایمسیٹ میں شرکت کیے ہوئے امیدواروں کے رینک کارڈس آج ہی سے ایمسیٹ سرکاری ویب سائٹ eamcet.tsche.ac.in پر دستیاب رکھے گئے ہیں ۔۔