ٹی ایس ایڈ سیٹ 2021 مفت آن لائن کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : (پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ٹی ایس ایڈ سیٹ 2021 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 23-7-2021 سے اردو اور انگلش میڈیم آن لائن مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار ٹی ایس ایڈ سیٹ 2021 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کے طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے نام ویب سائیٹ

tscedm.com

پر 13 جولائی سے رجسٹر کروائیں ۔۔