کولکاتا :ممتا بنرجی پر حملے کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہیں اس لئے ترنمول کانگریس نے انتخابی منشور جاری کرنے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے ۔ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج سہ پہر اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ پر انتخابی منشور جاری کرنے والی تھی ۔اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیںچونکہ ممتا بنرجی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے۔