ٹی ایم سی کو بے دخل کرنے کا خواب نہ دیکھیں : ممتا

   

کولکاتہ ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ وہ لگاتار تیسری مرتبہ اقتدار پر واپس ہوں گی اور آئندہ ریاستی چناؤ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ جو لوگ انہیں 2021ء کے انتخابات میں اقتدار سے بیدخل کرنے کی پیش قیاسی کررہے ہیں انہیں خود ان کی غلط کاریوں کی وجہ سے ووٹروں کا عتاب کا سامنا ہوگا۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے ظاہر طور پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے جس نے لوک سبھا چناؤ میں بنگال میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد یہ دعویٰ شروع کردیا ہیکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی حکمرانی ختم کردیں گے۔ ممتانے کہا کہ وہ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرتی رہیں گی۔