ٹی ایم سی کے بمپر ڈرا کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ٹی ایم سی نے 17 جنوری بروز جمعرات ٹی ایم سی بیگم پیٹ حیدرآباد میں بمپر ڈرا منعقد کیا جس میں مسٹر سریکانت بابو وائس پریسیڈنٹ Lloyd ڈیویژن Havells لمٹیڈ نے لکی انعامات نکالا ۔ اس موقع پر مسز امرناتھ ننگنوری چیرپرسن و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایم سی اور گریدھر راؤ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹی ایم سی بھی موجود تھے۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ٹی ایم سی نے دسہرہ اور دیوالی تہواروں کے موقع پر تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں کے گاہکوں کو ایک لاکھ یا اس سے زائد روپیوں کی خریدی پر ایک کوپن جاری کرتے ہوئے بمپر ڈرا میں شامل کیا تھا ۔ انعامات میں 15 عدد ڈائمنڈ نیکلس فی کس قیمت ایک لاکھ روپئے مالیت رکھا تھا ۔ لکی ڈرا میں انعامات حاصل کرنے والوں کے کوپن نمبرات کا اعلان کیا گیا جس میں کوپن نمبر 03575 ، 03816 ، 10142 ، 14810 ، 18244 ، 21726 ، 26419 ، 32379 ، 53744 ، 58484 ، 59609 ، 71432 ، 73786 ، 73809 اور 76710 شامل ہیں ۔۔