ٹی بی کے خاتمے کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں: ڈاکٹر پوار

   

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سال 2025 تک تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے فنڈز اور غذائی امداد کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ڈاکٹر پوار نے ٹی بی کو ختم کرنے کی حکمت عملی پرمنعقد غور وخوض و مذاکرات سیشن کی صدارت کی۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود مالیکیولر تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے میں کامیاب رہی ہے ۔ ٹی بی کے مریضوں کی مالی اور غذائی امداد بلا روک ٹوک جاری ہے ۔ قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کی کوششوں کے نتیجے میں بروقت تشخیص، باقاعدگی سے علاج اور نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔