حیدرآباد۔ تلنگانہ سماجی بہبود اور قبائلی بہبود اقامتی ڈگری کالجس میں تعلیمی سال 2021-22 داخلوں کیلئے تلنگانہ گروکلم انڈر گریجویٹ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی جی یو جی سیٹ ) 2021 کے نتائج کا جمعہ کو اعلان کیا جائیگا ۔ منتخبہ امیدواروں کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ 19 تا 21 جولائی مختص کردہ ڈگری کالجس میں پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے رجوع ہوں۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ امیداوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹرانسفر سرٹیفیکٹ‘ کاسٹ ‘ آمدنی سرٹیفیکٹ اور انٹر کا میمو اور تین پاسپورٹ سائز فوٹو گراف داخلہ کو قطعیت دینے داخل کریں۔ نتائج اور کالجس کے الاٹمنٹ کیلئے
www.tswreis.in
اور
tstwgurukulam.telengana.gov.in
پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے ۔