حیدرآباد۔ یکم ؍ مارچ (پریس نوٹ) شہر میں ہندوستان کے سب کے بڑے پروٹو ٹائپنگ یونٹ ٹی ورکس کا 2 مارچ کو رسمی افتتاح عمل میں آئے گا۔ تلنگانہ حکومت کے تعاون سے قائم کردہ اس نئے یونٹ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ یونٹ کے ہارڈ ویر شعبہ کے افتتاح سے ریاست میں کافی فروغ ہوگا۔
اس کا افتتاح چیرمین ہون ہائی ٹکنالوجی گروپ ینگ لیو کریں گے۔