ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو ‘بھابھی جی گھر پر ہیں’ میں انگوری بھابھی کاکردار ادا کرکے ملک بھر میں مشہور ہوئی شلپا شندے نے سیاست میں اینٹری کر لی ہے۔ شلپا نےراہل گاندھی کی قیادت پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جوائن کر لی ہے۔ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس صدر سنجے نروپم اور چرن سنگھ سپرا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لی ہے۔ کانگریس جوائن کرنے کے بعد شلپا نے ایک انٹرویو میں کہا، ‘ پارٹی نے جس طرح سے استقبال کیا وہ میرے لئے خوشی کی بات ہے، میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں’۔
شلپا کے شمالی ممبئی سے انتخابات لڑنے کے بھی قیاس لگائے جارہے ہیں لیکن اس کی ابھی تک کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Mumbai: TV actress Shilpa Shinde joins Congress in presence of Sanjay Nirupam, President of Mumbai Congress Committee and party leader Charan Singh Sapra. pic.twitter.com/cBO5q6fTl6
— ANI (@ANI) February 5, 2019
چھوٹے پردے پر کئی سریل میں کام کر چکی شلپا شندےکو اینڈ ٹی وی کے سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں سے ایک بڑی پہچان ملی۔ حالانکہ سیریل اور چینل کے پروڈیوسر کے ساتھ کچھ اختلافات کے چلتے شلپا شندے نے سیریل کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور پھر قریب دیڑھ دو سال کا وقت شلپا شندے کی زندگی میں ایسا آیا جب انہیں ٹی وی انڈسٹری نے مل کر بائیکاٹ کر کے انہیں کام نہیں دیا۔