ٹی وی اداکارہ و اینکر جھانسی کی خود کشی

,

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) یوسف گوڑہ علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں ٹی وی ایکٹریس و اینکر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ جھانسی نے آج صبح اپنے مکان میں فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب ٹی وی اینکر کا گزشتہ 6 ماہ سے سوریہ نامی شخص کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور آج اس شخص سے فون پر بات کرنے کے بعد اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جھانسی کا تعلق آندھراپردیش کے کرشنا ضلع سے ہے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ گاندھی کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔ وہ سیریل پویترا بندھن ماں ٹی وی کی اداکارہ تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ مرنے سے قبل ایک شخص سے فون پر چیاٹنگ کررہیے تھی جس کے ساتھ اس نے گذشتہ 6 ماہ سے دوستی کی تھی۔ اس فون کال کے فوری بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ اپنے دور کے رشتہ دار سوریا سے اس کی دوستی ہوئی تھی لیکن اس کے والدین نے اس رشتہ پر راضی نہیں تھے۔ اس نے فلموں اور ٹی وی میں کام کرنا بند کرکے ایک بہترین شادی شدہ زندگی گذارنا چاہتی تھی۔ اداکاری ترک کرکے اس نے سرینگر کالونی میں ایک بیوٹی پارلر کھول لیا تھا۔