ریاض:ٹیلی ویژن اداکارہ جنت زبیر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیں۔ انھوں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرنے کی جھلکیں شیئر کیں اور اپنے بھائی ایان کے ساتھ پوز بھی دیا۔ انسٹاگرام پر اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جمعہ مبارک کے موقع پر ہمارا پہلا عمرہ مکمل ہوا الحمدللہ۔چند روز قبل جنت زبیر نے مدینہ سے اپنی تصاویر بھی اپنے والدین کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ انھوں نے پوسٹ کے ساتھ ’الحمد اللہ‘ بھی لکھا۔مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عمرہ کو رمضان کے مقدس مہینے میں یا اسلامی قمری تقویم کے دو مقدس مہینوں میں کرنے کا فیصلہ کرتی ہے جو کہ رجب اور شعباعمرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے سعودن ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں شاہ رخ خان کو مکہ مکرمہ میں ی عرب میں اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرنے کے بعد عمرہ کیا۔جنت زبیر کی بات کریں تو 21 سالہ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 2011 میں سیریل پھلوا میں کیا تھا۔ وہ حال ہی میں خطروں کے کھلاڑی شو میں نظر آئیں۔