ٹی وی اینکر‘ بی جے پی رکن اسمبلی نے ’ہندو راشٹرا‘ کے لئے بھڑکاؤ حلف لیا

,

   

اس سے قبل انہوں نے نارتھ ویسٹ دہلی میں ایک تقریب کے دوران بھڑکاؤ تقریر کی تھی۔
نئی دہلی۔ سدرشن نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سرویش چوہانکیا نے پھر ایک مرتہ ہریانہ کے امبالا میں لوگوں کے ایک گروپ کو بھڑکاؤ حلف دلایاہے۔ مذکورہ ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر شیئر ہوا تھا‘ وہ یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ”ہندوستان کو ہندو راشٹریہ بنانے کے لئے ضرورت پڑی تو ہم قربانی دیں گے‘ ضرورت پڑی تو لیں گے“۔

برسراقتدار جنتا پارٹی رکن اسمبلی ہریانہ کے عاصم گوئیل بھی حلف لینے والی اس تقریب میں موجود تھے۔ویڈیو میں وہ یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم اس کے لئے قربانی دیں گے او رلیں گے۔

مگر ہم کسی بھی قیمت پر اس ملک کو ہندو راشٹرابنائیں گے۔ ہمارے اجداد او ربھگوان ہمارے اس مقصد کو حاصل کرنے میں ہمیں طاقت دیں“۔انہوں نے جب ان سے پیر کے روز رابطہ کیاگیا تو گوئل نے کہاکہ میں نے وہاں پر حلف بی جے پی رکن اسمبلی کے طور پر نہیں بلکہ ایک ہندو کی حیثیت سے لیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک ہندو ہونے پر مجھے فخر ہے“۔ تقریب میں یونیفارم سیول کوڈ پر منعقدہ ایک سمینار میں بھی گوئل نے شرکت کی تھی۔

اس سے قبل مذکورہ ایڈیٹر ان چیف نے نارتھ ویسٹ دہلی میں ہندو یوا وہانی کی ایک تقریب کے دوران بھڑکاؤ تقریر کی تھی۔

دہلی میں لیاگیا حلف کچھ اس طرح تھا کہ ”ہم حلف لیتے ہیں اور ایک قرارداد اپنی آخری سانس تک لئے بناتے ہیں‘ ہم لڑیں گے‘ مریں گے اورضرورت پڑتی ہے تو ماریں گے تاکہ اس ملک کو ایک ہندو راشٹرا بنائیں“

نارتھ ویسٹ دہلی کے براری میدان میں ایک تقریب ہندو مہاپنچایت میں یاتی نرسنگ آنند داسانا دیوی مندر کا صدر پجاری‘ سریش چاوہانکیا نے بھڑکاؤ تقریریں کی تھیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تھا ”جو حقوق پاکستان میں ہندوؤں کو دئے جاتے ہیں وہی حقوق ہندوستان میں مسلمانوں کو دے جائیں“بعدازاں پولیس نے ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاتھا۔