ٹی وی نریندرن آل انڈیا مینجمنٹ اسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

   

نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی وی نریندرن کو آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایم اے ) کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع تنظیم کی پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔ نریندرن نے اس عہدے پر اپولو ہاسپٹلس انٹرپرائزز لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر سنیتا ریڈی کی جگہ لی ہے ، جن کی ایک سال کی میعاد پوری ہو چکی ہے ۔ اے آئی ایم اے ہندوستان میں کارپوریٹ مینیجرز کا ایک باوقار ادارہ ہے ۔ یہ 1957 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی ذیلی تنظیمیں ملک بھر کے 68 شہروں اور خطوں میں کام کر رہی ہیں۔ یہ غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی کام کرتا ہے ۔ جے ایم فنانشل کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر وشال کمپانی تنظیم کے نئے سینئر نائب صدر اور ٹی سی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت اگروال نائب صدر اور جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیئر کے سابق صدر پی دوارکاناتھ خزانچی بن گئے ہیں۔