ٹی وی ڈراموں میں خواتین کام نہیں کریں گی : طالبان

   

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت کے زیر انتظام ’’الامر بالمعروف والنہی عن المنکر‘‘ کی وزارت نے ملک میں ٹی وی چینلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو۔اتوار 21 نومبر کو میڈیا کے لیے جاری ہونی والی ہدایت میں زور دیا گیا ہے کہ ٹی وی چینلوں کو چاہیے کہ وہ ایسے رومانوی ڈرامے نشر کرنے سے گریز کریں جن میں خواتین بھی کردار ادا کر رہی ہوں۔وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو انہیں ’’اسلامی حجاب‘‘ میں ہونا چاہیے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ حجاب سے مراد صرف سر کو ڈھانپنا ہے یا ایسا حجاب پہننا ہے جو اس سے زیادہ حصہ ڈھانپے۔