ٹی 20 ورلڈکپ ،ہند۔پاک مقابلے کے ٹکٹیں فروخت

   

دبئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبرکو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اب تک پانچ لاکھ سے زائد شائقین اس ٹورنمنٹ کے ٹکٹ خرید چکے ہیں۔ ان میں پاکستان اور ہندوستان کا میچ بھی شامل ہے جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابقکھڑے ہوکر میچ دیکھنے کے لیے اضافی ٹکٹوں کا انتظام کیا گیا تھا، جو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے چند ہی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔ جہاں شائقین فیس ویلیو پر ٹکٹوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔آئی سی سی نے کہا، 82 مختلف ممالک کے شائقین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 16 بین الاقوامی ٹیموں کے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی ایونٹ میں اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔ ایم سی جی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اسٹیڈیم میں 86,174 تماشائی موجود تھے۔ کرکٹ کی اعلیٰ تنظیم نے کہا، 27 اکتوبر کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش اور ہندوستان اورگروپ اے کی رنر اپ کے درمیان میچوں کے علاوہ سبھی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ آئی سی سی نے کہا، 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سڈنی میں پاکستان اور گروپ اے کی رنر اپ اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ 30 اکتوبر کو پرتھ میں اور پاکستان اور جنوبی افریقہ۔ سوپر 12 کے میچوں کے صرف چند ٹکٹ باقی ہیں۔