دبئی۔ نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر ڈیون کونوے تازہ ترین ٹی20 بیٹر کی درجہ بندی میں ٹاپ فائیو میں چھلانگ لگا کر پاکستان کے محمد رضوان، ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو اور بابر اعظم کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو سرفہرست تین مقامات پر برقرار ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل دنیا میں نمبر ایک بیٹر بننے کی دوڑ میں تیزی آگئی ہے، نیوزی لینڈ میں جاری ٹی20 سہ فریقی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کونوے نے ایک کے بعد ٹاپ پانچ ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں چھلانگ لگا دی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست 70 اور اگلے مقابلے میں پاکستان کے خلاف ایک اور ناقابل شکست 49 رنز بنا کر ایرون فنچ اور ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس وقت اس کے 760 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو 777 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 4 پر ہیں۔ رضوان نے سہ فریقی سیریز کا آغاز ناقابل شکست 78 رنز کے ساتھ کیا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے کوئی خاص اننگز نہیں کھیلی ہے ۔ سوریہ کمار پر ان کی برتری اب صرف 15 ریٹنگ پوائنٹس رہ گئی ہے اور بابر تیسرے نمبر پر مزید 30 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلے مقام کے لیے تین طرفہ دوڑکو مزید مسابقتی بنادیا ہے ۔ دریں اثناء انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور ریس ٹوپلے بولنگ فہرست میں سب سے بڑی ترقی کرنے والے ہیں اور بعد میں وہ تین مقامات کی چھلانگ لگا کر 646 کے کیریئر کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے کے لیے ٹاپ 10 سے بالکل باہر تھے۔ چوٹ سے واپسی کے بعد اپنی رفتار سے متاثر کرنے والے ووڈ نے 14 درجے ترقی کرکے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔ 18 نمبر پر وہ ٹی 20 بولنگ درجہ بندی میں ٹوپلے کے بعد انگلینڈ کے سب سے بہتر مقام کے بولر ہیں۔ ووڈ نے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان میں 7.50 کی اوسط سے چھ وکٹیں لینے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 34/3 کے اعداد وشمار حاصل کئے ۔ اس دوران ٹوپلے نے پرتھ ٹی 20 میں دو وکٹیں حاصل کیں اور اس سال ٹی 20 میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھی پرتھ میں ٹی 20 میں 132 رنز کے ابتدائی رفاقت کے، بٹلر چار درجے چھلانگ لگا کر نمبر 22 پراورایلکس ہیلز ٹاپ 100 میں واپس آگئے۔