میلبورن ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش قیاسی کردی ہے۔مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر نومبر میں ہندوستان کو لیگ کے انعقاد کا موقع مل جائے گا، آئی سی سی ٹورنمنٹ ملتوی کا اعلان کرے گی تو ہندوستان لیگ کا اعلان کر دے گا۔واضح رہے کہ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں مقرر ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس 28 مئی کو ہو گا۔