ٹی -20 ورلڈ کپ نہ ہونے پر آئی پی ایل بھی نہ کرایا جائے آسٹریلیا کے ورلڈ فاتح کپتان ایلن بارڈر کا بیان

   

میلبورن۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے ورلڈ فاتح کپتان ایلن بارڈر کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں آئی پی ایل کو بھی نہیں کرایا جانا چاہئے۔کورونا کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر خطرہ منڈلا رہا ہے اور ایسی بحث زوروں پر ہے کہ ٹی -20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں ستمبر-نومبر کے درمیان آئی پی ایل کرایا جانا چاہئے۔کورونا کی وجہ سیاولمپکس سمیت کئی دیگر بڑے ٹورنامنٹ ملتوی کئے جا چکے ہیں اور 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک چلنے والے ٹی -20 ورلڈ کپ پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔بارڈر نے ایک ریڈیو پروگرام میں کہا کہ اگر ٹی -20 ورلڈ کپ کی جگہ آئی پی ایل کو ترجیح دی گئی تو مجھے اس سے خوشی نہیں ہوگی۔عالمی ٹورنامنٹ گھریلو ٹورنامنٹ کی بدلے زیادہ اہمیت دیا جانا چاہئے۔اگر کسی وجہ سے ٹی -20 ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں ہوتا ہے تو آئی پی ایل کو بھی نہیں منعقد کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹی -20 ورلڈ کپ کی جگہ آئی پی ایل کو کرایا گیا تو میں اس فیصلے پر سوال اٹھایا کروں گا۔