ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق یکم جون کو فیصلہ متوقع

   

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس یکم جون کو ہوگا جس میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہندوستان میں انعقاد پر بات ہو گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہندوستان میں اکتوبر نومبر میںمقرر ہے، آئی سی سی اہم اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ہندوستان میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کم ہیں، یو اے ای متبادل میزبان ہے۔ہندوستانی بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا، آئی سی سی کے اجلاس سے قبل ہندوستان میں میچز کے انعقاد پر بات ہوگی۔