پاؤ گریڈ پر روسی فضائی حملوں کے بعد یوکرین حکام نے ایمرجنسی بلیک اؤٹس کا اعلان کیا۔ رپورٹس

,

   

یوکرین ائیر فورس ترجمان یوری الہانت کے بموجب روس نے اپنے حالیہ انفرسٹکچر پر بڑے حملوں میں یوکرین کے شہروں پر 15نومبر کے روز 100میزائیل داغے۔

کیو انڈیپنڈنٹ کے بموجب الہانت نے کہاکہ یہ فضائی حملہ اس وقت کے جو 10اکٹوبر کے روز یوکرین کی جانب داغے گئے84میزائیلوں میں ایک بڑا حملہ تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پہلا ہدف اہم اٹفرسٹکچر سہولتیں ہیں۔

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میزائیلو ں سے رہائشی عمارتوں کوبھی نشانہ بنایاگیاہے۔

الہانت نے کہاکہ ائیردفاع نے کچھ میزائیلوں کو ناکام بھی کیاہے مگر انہوں نے کتنے ناکام کئے ہیں اس کی تفصیلات موجود نہیں ہے۔

نومبر15کی دوپہر میں دھماکے یوکرین کے کم ازکم 24مضافات میں سے گیارہ میں دھماکے درج کئے گئے ہیں۔

برقی نظام کے کام کو مستحکم کرنے کے لئے یوکرین کے سرکاری گرڈ اپریٹریوکرینر گونے کیف سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی کی ہنگامی کٹوتی نافذکردی ہے۔