گزشتہ سال انڈیگو کا بحران، بین الاقوامی ایر لائینس کمپنیوں میں پائلیٹس کی تعداد زائد
حیدرآباد ۔6 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ہندوستان میں ایرلائینس کمپنیوں میں پائلیٹس کی کمی کا اثر پروازوں پر صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ سال ڈسمبر 2025 میں انڈیگو ایرلائینس کمپنی کو کئی ہزار پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا جس کے نتیجہ میں قومی سطح پر بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ عالمی سطح پر ایرلائینس کے شعبہ سے تقابل کریں تو ہندوستان میں طیاروں اور پائلٹس کے تناسب میں کافی فرق دکھائی دے گا۔ انڈیگو اور ایر انڈیا میں طیاروں کے مساوی درکار تعداد میں پائلٹس دستیاب نہیں ہیں۔ عالمی سطح پر ڈیلٹا اور لفتھانسا ایرلائینس نے زائد اسٹاف کے ذریعہ پروازوں کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال سروے کے مطابق پائلیٹس کی کمی سے ہندوستان میں شہری ہوابازی کے شعبہ میں خدمات کو بہتر بنانے میں اہم رکاوٹ ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو کے تحت پائلیٹس کی تعداد تقریباً 5000 ہے جبکہ طیاروں کے اعتبار سے پائلیٹس کی تعداد دستیاب نہیں ہے۔ سروے کے مطابق ایک طیارہ کیلئے انڈیگو میں تقریباً 14 پائلیٹس ہیں جبکہ ایر انڈیا ایکسپریس میں یہ تعداد 15 ، یونائٹیڈ ایر لائنس 18 ، چائنا سدرن ایرلائینس 18 ، ڈیلٹا ایرلائینس 19 ، لفتھانسا 20 اور ایر انڈیا 36 شامل ہیں۔ ہندوستان کی شہری ہوابازی کی صنعت کو ورک فورس کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ 1/K/m