پائپ لائن کے لکیج سے پانی کی عدم سربراہی

   

پٹلم : مدنور منڈل کے موضع بڑی ٹاکلی کی عوام گرام پنچایت عہدیداروں کو موسم گرما کے شروع ہوتے ہی پینے کے پانی کی قلت کے متعلق شکایت درج کرائی ۔ بڑی ٹاکلی ، سرپور سڑک پر مائنٹی گلی کو جوڑنے والی پائپ لائن میں لکیج ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گاؤں کی خواتین مجبوراً لکیج پائپ لائن سے گھڑوں میں پانی بھر کر اس کو کپڑے سے چھان کر استعمال کررہی ہیں ۔ گرام پنچایت عملہ لکیج پائپ سے واقف ہونے پر بھی درستی کے اقدامات نہیں کررہا ہے ۔ لکیج پائپ لائن کا آلودہ پانی پینے سے صحت خرابی کا اندیشہ بھی ہے ۔