پابندی حیران کن نہیں :پونیا

   

نئی دہلی: ڈوپ ٹسٹ کے لئے نمونہ فراہم کرنے سے انکارکی وجہ سے چار سال کے لئے معطل، اولمپک میڈل یافتہ ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے انتقامی اقدام ہے اگر بی جے پی میں شامل ہوجاؤں تو یہ پابندی ختم ہوجائے گی۔ ناڈا نے کہا کہ بجرنگ نے 10مارچ کو قومی ٹیم کے لیے سلیکشن ٹرائلزکے دوران نمونے دینے سے انکارکرکے قواعد کی خلاف ورزی کی۔اینٹی ڈوپنگ باڈی نے سب سے پہلے ٹوکیو گیمز کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان کو 23 اپریل کو اس جرم پر معطل کیا تھا ۔