پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل ‘ راہول ‘ اسد اویسی اور تھرور شامل

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 24 محکموں کی پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جن میں اپوزیشن لیڈر راovل گاندھی، مجلس کے صدر اسدالدین اویسی، ایس پی صدر اکھلیش یادو، کانگریس لیڈر ششی تھرور کے علاوہ کنگنا رناوت کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہیں یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کو کسی کمیٹی میں شامل نہیں کیا ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کو خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بنایا گیا۔ وہیں دیگر مسلم ارکان پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ 24 نئی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں سے 4 محکموں کی کمیٹیوں کا سربراہ کانگریس ارکان کو بنایا گیا ہے جبکہ ہر کمیٹی میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں کے ارکان ہوتے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو خارجہ امور کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ۔ کھیلوں کی کمیٹی کی صدارت >گ وجے سنگھ کریں گے۔ زراعت، حیوانات اور فوڈ پروسیسنگ کمیٹی کی صدارت چرنجیت سنگھ چنی کریں گے۔ دیہی اور پنچایتی راج کمیٹی کی صدارت سپتگیری کریں گے۔ایس پی ایم پی رام گوپال یادو ہیلتھ کمیٹی چیئرمین ہوں گے۔