آر ٹی آئی میں ترمیمات کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹی ایم سی نے چہارشنبہ کے دن مطالبہ کیا کہ آر ٹی آئی ترمیمات مسودہ قانون کو سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے اور الزام عائد کیا کہ حکومت پارلیمنٹ میں بلاجانچ مسودات قانون کی منظوری چاہتی ہے۔ ٹی ایم سی نے راجیہ سبھا میں آج منظور ہونے والے تین مسودات قانون کی فہرست پیش کی جو وقفہ صفر کے دوران جانچ کے لیے پیش کئے گئے تھے اور حکومت کو توقع تھی کہ ہم خاموش تماشائی بنے رہیں۔ پارلیمنٹ میں تعمیری تنقید بھی نہ کریں ۔ ترنمول قائد ڈائرکٹ اوبرائن نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ حکومت اپوزیشن کو کچل دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ حیرت زدہ نہیں ہیں اگر حکومت حق معلومات قانون بھی بغیر جانچ کے منظوری کے لیے راجیہ سبھا میں بھی چہارشنبہ کے دن پیش کرے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں کو بھی اپنے ساتھ لیں گے۔ آر ٹی آئی ترمیمات مسودہ قانون حکومت کو اختیارات دیگا کہ وہ تنخواہوں اور میعاد کا تعین کرے۔