پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک: مایاوتی

   

پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک: مایاوتی

 

نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کرتے کہا کہ یہ کام جمہوریت کو شرمسار کرنے والا ہے۔

مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاو اور کام کرنے کے طریقے سے پارلیمان کی شان اور آئین ہند کا وقار تار تار ہوا ہے۔

بی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ویسے تو پارلیمنٹ جمہوریت کی مندر کہلاتا ہے، پھر بھی اسکے وقار کو کئی بار تار تار کیا گیا ہے۔

 

 

حالیہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران بھی ایوان میں حکومت کے کام کرنے کے طریقے اور اپوزیشن کا جو برتاؤ دیکھنے ملا ہے وہ پارلیمنٹ کے وقار ائین کی شان اور جمہوریت کو تار تار کرنے والا ہے۔