نئی دہلی: ہندوستان میں ہوئے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اور اب وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم کا حلف لینے والے ہیں۔ اس الیکشن میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ 78خواتین کامیاب ہو کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ جو کہ اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے۔ اس الیکشن میں کامیا ب ہونے والی کچھ معروف خواتین کا یہاں ذکر کیا جا تا ہے۔
سونیا گاندھی، سمرتی ایرانی، منیکاگاندھی، کرن کھیر، نصرت جہاں نوری، ساجدہ احمد، ہیما مالینی، رامیا ہریداس، میمی چکروتی، پرگیہ ٹھاکور، متو ویل کنیز اور بھگونا جوشی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2014ء میں 65.5فیصد خواتین پارلیمنٹ میں تھیں اور اب 2019میں 66.79فیصد ہیں۔ کامیابی ہونے والی ان 78خواتین میں صرف میں دو مسلم خواتین شامل ہیں۔