روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے سالانہ خطاب میں مغربی ممالک پر یوکرین میں جنگ شروع کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ روس نے اس کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ جنگ کے میدان میں روس کو ہرانا ناممکن ہے۔ صدر پوتن نے منگل کو ماسکو میں کہا کہ روس بات چیت کرنے اور مغربی ممالک کے ساتھ سفارت کاری کے راستے پر چلنے پر غور کرنے کیلئے کھلا تھا اور سیکورٹی انتظامات کیلئے کھلا رہا ہے ۔ اس دوران انہوں نے ناٹو کی توسیع کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ماسکو کو ‘بے ایمان جوابات’ ملے ۔