نئی دہلی:12 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے کانگریس نے بی جے پی کے نشی کانت دوبے کے تبصرے پر جوابی حملہ کیا ہے ۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی 1962 کی جنگ کے بعد ملک کو جواب دینے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ ملک کی فوج کو بدنام کرنا ہے تو کیا واجپائی نے بھی فوج کو بدنام کرنے کیلئے یہ مطالبہ کیا تھا؟ کھیڑا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں، تمام اپوزیشن حکومت کو گالی دیجئے، پاکستانی میڈیا میں ہندوستانی فوج کو بدنام کروائیں اور دہشت گرد پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے کیلئے مواد فراہم کریں۔ سیاست کرنی ہے ، ملک جائے بھاڑ میں۔
اس کے علاوہ کئی شہریوں نے بھی اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
اس مشکل وقت میں پورا ملک سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ہم ہمیشہ اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے مقروض رہیں گے ۔”