پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس یونیفارم سیول کوڈ بل پیش کرنے کی قیاس آرائی

   

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے 18 ستمبر سے پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر ہلاد جوشی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میںکہا کہ 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں پانچ اجلاس ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امرت کال میں با معنی بحث کرنا چاہتی ہے۔اسی دوران سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی چل رہی ہے کہ مودی حکومت خصوصی اجلاس میں یونیفارم سول کوڈ یا پھر بیک وقت ریاستی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کے انتخابات ’’ ون نیشن ون الیکشن ’’ کی بل پیش کرنے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کررہی ہے تاہم این ڈی اے میں شامل جماعتوں نے اس قیاس آرائی کو مسترد کردیا۔