نئی دہلی: مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعہ کو کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہو کر 29 دسمبر تک چلے گا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ‘پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہوگا اور 29 دسمبر تک چلے گا۔ اس دوران 23 دنوں میں 17 اجلاس ہوں گے۔