نئی دہلی ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس وقت سے پہلے ملتوی نہیں ہوگا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 3 اپریل تک جاری رہیں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مطلع کیا کہ بجٹ اجلاس درمیان میں ختم کرنے کی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد روکنے کے لئے حکومت عام بجٹ منظور کرانے کے بعد پارلیمنٹ کا موجودہ سیشن وقت سے پہلے اسی ہفتے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر سکتی ہے ۔
