پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے اسد اویسی کی نئی شرط

   

اسپیکر لوک سبھا سے افتتاح کا مطالبہ
حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کے دوران مجلس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد اویسی نے تقریب میں شرکت کیلئے شرط رکھی ہے جس کے مطابق عمارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے بجائے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے ہاتھوں کیا جائے۔ اسد اویسی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیکر لوک سبھا افتتاح کرتے ہیں تو وہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے افتتاح کی مخالفت کی اور کہا کہ اگر اسپیکر کے علاوہ کوئی اور افتتاح کرے تو مجلس شریک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپوزیشن پارٹیوں نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں افتتاح کا جو مطالبہ کیا ہے وہ غیر دستوری ہے۔ صدر جمہوریہ کو دستور نے پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کا اختیار نہیں دیا۔ دستور نے صرف لوک سبھا اسپیکر کو افتتاح کا اختیار دیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے دستور کا صحیح مطالعہ نہیں کیا۔ر