نئی دہلی 3جون (یواین آئی) آپریشن سندور یا ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے ، تاہم اگلے ماہ شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں ان دونوں موضوعات پر کسی نہ کسی شکل میں بحث ہو سکتی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 8 یا 10 جولائی سے شروع ہو کر اگست کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے چونکہ مانسون اجلاس میں تقریباً ایک مہینہ باقی ہے ۔ اس لیے آپریشن سندو رہو یا ایمرجنسی کے 50 سال، دونوں موضوعات پر الگ الگ اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مانسون سیشن ایک ماہ سے زیادہ چلے گا۔