نئی دہلی: پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران سرکار کی نظر ڈیٹا تحفظ بل سمیت تقریباً ایک درجن بل پاس کرانے پر ہے لیکن اپوزیشن کے تیور دیکھ کر لگتا نہیں ہے کہ ایوان میں اس کی راہ آسان ہوگی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے زیر اقتدار ریاستوں میں گورنروں کی مبینہ مداخلت، جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، مہنگائی، پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے مطالبہ جیسے ایشوز پر اپوزیشن سرکار کو گھیرنے کی تیار کر رہا ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بتایا کہ ’ہم اجلاس میں ٹھیک ڈھنگ سے کام کاج یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے بارے میں 6 دسمبر کو کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور موضوعات طے کیے جائیں گے۔