پارلیمنٹ کے 400 سے زیادہ ملازمین کورونا سے متاثر

   

نئی دہلی: دہلی میں کورونا جانچ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 400 سے زیادہ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی 6 اور 7 جنوری کو جانچ کی گئی تھی جس میں یہ سبھی کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ تقریباً 1400 عملے کے ارکان کی کورونا جانچ کی گئی تھی جن میں سے 400سے زیادہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں بیشتر میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔ پارلیمنٹ میں آئندہ بجٹ سے قبل یہ جانچ رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے ۔یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کورونا سے پازیٹیو کتنے ملازمین اومی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کا انکشاف جانچ نمونوں کی جینوم سیکوینس کے بعد کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کامپلکس میں ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانچ کا انتظام کیا ہے۔
اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے بھی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 60 سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے بوسٹر ڈوز کو لازمی کردیا ہے ۔اتوار کو جاری ایک سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کامپلکس میں کووڈ شیلڈ یا کوویکسین کے بوسٹر شاٹ لینے کے واسطے 60 سال سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے دیگر امراض کی جانچ کا ابھی انتظام کیا گیا ہے ۔