پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سنگما کو خراج

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ری ونش نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس موقع پر آنجہانی سنگما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مسٹر پی اے سنگما کی تحریرکردہ کتابوں کے علاوہ ان سے متعلق پارلیمنٹ کی لائبریری میں دستیاب کتابوں کی ایک نمائش پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لگائی گئی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع کردہ آنجہانی پی اے سنگما کی سوانح حیات پر مشتمل کتابچہ بھی پروگرام میں شریک معززین کو پیش کیا گیا۔