پارٹی لیڈروں کے ایس پی میں شمولیت سے بی ایس پی کو تشویش

   

اٹاوہ: یوپی میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے کئی لیڈروں کا پارٹی کی پالیسوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر سماج وادی پارٹی ( ایس پی) میں شمولیت نے پارٹی سپریموں مایاوتی سمیت اعلی کمان کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔دیوالی کے موقع پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے آبائی ضلع اٹاوہ میں بڑی تعداد میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کے کئی بڑے لیڈروں کو ایس پی کی رکنیت دلائی تھی۔