پارٹی کیلئے اہم رول ادا کرنے والے کارکنوں کو موقع دیا گیا:شرما

   

بھوپال: بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے آج مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے چار امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے کہا کہ پارٹی نے ایسے کارکنوں کو موقع دیا ہے جنہوں نے ایک کارکن کے طور پر کام کیا۔ شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی صدر جے پی نڈا نے ایسے چار کارکنوں کو راجیہ سبھا کے لیے موقع دیا ہے ، جنہوں نے پارٹی کے لیے بطور کارکن اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیش ناتھ مہاراج والمیکی سماج کے ایک ایسے سماجی سنت ہیں جنہوں نے سماجی نقطہ نظر سے بڑے کام کئے ہیں ۔پارٹی نے ایسے سنت کو راجیہ سبھا کے لیے موقع دیا ہے ۔ تمل ناڈو کے رہنے والے مسٹر ایل مروگن اس سے قبل مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شرما نے کہا کہ بنسی لال گجر بی جے پی کے ایسے کارکن ہیں جنہوں نے بوتھ ورکر سے لے کر جنرل سکریٹری تک کا رول ادا کیا ہے ۔ بی جے پی کی قیادت نے بھی ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے ، اسی لیے محترمہ مایا نرولیا کی شکل میں مہیلا مورچہ کو بھی موقع دیا گیا ہے ۔