تہران : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے یورپ میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اسلام اور قرآن کے محافظ ہیں … ہم قرآن کو جلانے والوں سے کہتے ہیں کہ یہ آگ تمہارے جسموں کو اپنی لپیٹ میں لے کر نعشوں میں بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ آج سے چھپ کر رہو اور ہر رات ڈراؤنے خواب دیکھو، مسلمان تمہیں چھوڑیں گے نہیں چاہے دہائیاں گزر جائیں۔مغرب میں قران کی بے حرمتی کے دو واقعات میں گذشتہ ماہ ڈنمارک کے ایک انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نے اسٹاکہوم میں ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہر قرآن مجید کا نسخہ نذر آتش کر دیا تھا۔ دوسرے واقعہ میںکچھ دن بعد انتہائی دائیں بازو کی پیگیڈا تحریک سے تعلق رکھنے والیایک ڈچ رہنما نے ڈچ پارلیمنٹ کے قریب قرآن کے صفحات پھاڑ ڈالے تھے۔جنرل سلامی نے ناول نگار سلمان رشدی کے خلاف اگست میں ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو ایسے ہی انجام کی توقع کرنی چاہیے۔