حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : اسپیشل برانچ کے ڈی سی پی کے اپوروا راؤ نے کہا کہ پاسپورٹ کی تصدیق سیل نے 99 فیصد نمٹانے کی شرح مکمل کی ہے ۔ جس میں 2,30,617 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جن میں 2,27,889 کو کلیر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید 2782 درخواستیں زیر التواء ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی ٹیموں نے 2549 جعلی یو آر ایلز کی نشاندہی کی جن میں سے 10 کو حذف کردیا گیا اور 390 پر کارروائی جارہی ہے ۔ اسپیشل برانچ کو 261 دھمکیوں کے ادراک کی رپورٹس بھی موصول ہوئیں اور 254 کو نمٹایا گیا ہے جس سے کلیرنس کی شرح 97.3 فیصد رہی ۔ فورس نے اس سال 7016 پروگرامس کی نگرانی کی جن میں 2036 مذہبی نوعیت کے ، 852 احتجاج اور 4128 دیگر شامل ہیں ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ 22 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا اور ایک کو پابند کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی کی ٹیمیں پاسپورٹ ، نوکری اور پولیس کلیرنس چیک ، خطرے کے ادراک کی تشخیص اور این جی او اور پریس ڈکلریشنز کا اجراء سمیت وسیع تصدیق کا کام کرتے ہیں ۔۔ ش
